ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی ضلع میں پلس پولیو مہم کا آغاز:73636بچوں کو پولیو ڈراپ دیا گیا

اُڈپی ضلع میں پلس پولیو مہم کا آغاز:73636بچوں کو پولیو ڈراپ دیا گیا

Mon, 01 Feb 2021 19:44:20    S.O. News Service

اُڈپی:یکم فروری  (ایس اؤ نیوز) شہر کے سرکاری کوسما شمبھو شٹی میموریل حاجی عبداللہ تائی متو مکلا اسپتال میں قومی سطح کی پلس پولیو مہم کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ضلع پنچایت  کی نائب صدر شیلا شٹی نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے ڈالے جس کے ساتھ ہی اس مہم کو آ گے بڑھایا گیا۔

اُڈپی میں نشان زد  33316کے بجائے 33414بچوں کو ، کنداپور میں 27019، کارکلا میں 13203بچوں کو پولیو ڈراپ پلایا گیا۔ ضلع میں کل 73636بچوں کو پولیو ڈراپ دیتے ہوئے 99.44فی صدکامیابی حاصل کی گئی ہے۔ تقریب میں ڈی سی جگدیش جی ، ضلع سرجن ڈاکٹر مودھو سودھن نایک، ڈی ایچ اؤ ڈاکٹر سدھیر چندر سوڈا، پولیو منصوبے کی ڈائرکٹر ڈاکٹر اندومتی ، ڈاکٹر ایم جی رام، ڈاکٹر پریما نند ، ڈاکٹر پرشانت شٹی  اسپتال کی میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر شیکھا سمیت کئی افسران و ذمہ داران موجود تھے۔

ضلع میں 5برس سے کم عمر 74049بچوں کو پولیو ڈراپ دینے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ جس کے لئے 657ڈراپ سینٹر، 8موبائیل ٹیمیں اور 37ٹرانزٹ بوتھ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ 2768پولیو ڈراپ خودکار، 133نگراں کار اور صحت عامہ کے افسران ،ڈاکٹراور عملہ کام کرے گا۔


Share: